لوئر دیر میں بارات پر فائرنگ سے4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ، دو زخمی

اتوار 28 اپریل 2013 20:30

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اپریل۔ 2013ء) لوئر دیر کے علاقے جندول ثمرباغ میں باراتیوں کی گاڑی پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے 4خواتین سمیت5افرادجاں بحق ،2افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بارات ثمر باغ سے تتر جارہی تھی کہ جندول ثمر باغ میں نامعلوم مسلح افراد نے باراتیوں کی گاڑیوں کوشدید فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ ملزمان موقع سے فرارہوگئے، پولیس حکام کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس نے ایف آئی آردرج کرلی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں