لوئر دیر: فائرنگ سے 4 خواتین سمیت5 افراد جاں بحق

اتوار 28 اپریل 2013 12:03

لوئر دیر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل۔2013ء) لوئر دیر میں باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ سے چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لوئر دیر کے علاقے جندول ثمر باغ سے بارا تیوں سے بھری گاڑی علاقے تیتر جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے ثمرباغ گراونڈ کے قریب گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کر دی،فائرنگ سے چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں