اسلامی انقلاب ملک کی دہلیز پر دستک دے ر ہا ہے،عرب بہا ر کے بعد اب پاکستان بہار کی باری ہے ،جس سے پختون علاقوں میں امن کے پھول کھل اٹھیں گے، اے این پی صوبے میں امن کے قیام میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ، جماعت اسلامی اقتدارمیںآ کر امن کوترجیحی بنیادوں پرقائم کرے گی، نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے، مفت تعلیم اور علاج کی سہولیات دیں،نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق سینئر وزیر سراج الحق کاجلسہ سے خطاب

ہفتہ 27 اپریل 2013 23:03

دیر پائیں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27اپریل۔ 2013ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب ملک کی دہلیز پر دستک دے ر ہا ہے،عرب بہا ر کے بعد اب پاکستان بہار کی باری ہے ،جس سے پختون علاقوں میں امن کے پھول کھل اٹھیں گے، اے این پی صوبے میں امن کے قیام میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ، جماعت اسلامی اقتدارمیںآ کر امن کوترجیحی بنیادوں پرقائم کرے گی، نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے، مفت تعلیم اور علاج کی سہولیات دیں۔

وہ اے این پی کے سابقہ کونسلرملک نادر خان کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطا ب کر رہے تھے ۔ جلسہ عام سے ملک نادر خان ، صاحبزادہ یعقو ب خان امیدوار این اے 33 ، حاجی ملک عقیل خان اور ملک طوطی رحمان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اے این پی نے پانچ سال میں صوبے میں بدامنی ،بے روزگاری کو فروغ دیا ۔

اور صوبے کو امریکی شکار گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔اے این پی پانچ سال حکمرانی کے بعد صوبے میں کھنڈرات کی شکل میں سڑکیں،بدامنی ، 50 ہزارشہداء کے غمزدہ خاندان،لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری اورکرپشن کی عالمی ریکارڈ چھوڑی ہے۔ پانچ سال کے دوران لوٹے گئے پیسوں کا حساب لیں گے۔انھوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے صرف اپنے مفادات اور عیش و عشرت کے سامان سمیٹے ، عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ ہاتھ نہ آیا ۔

مہنگائی عذاب بن کر نازل ہوئی ہے ۔پانچ سالوں میں عوام کے مشکلات اور حکمرانوں کے جائیدادوں اور بینک بیلنس میں اضا فہ ہواہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پانچ سال میں پورا ملک تباہ کیاجب کہ قبرستانوں کو آباد کیا۔ سراج الحق نے کہاکہ 11 مئی کو سابقہ حکمرانوں کایوم حساب ہوگا۔ اور عوام ووٹ کے ذریعے ان کے ایک ایک ظلم کاحساب لیں گے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں