تحریک انصاف آج دیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پیر 22 اپریل 2013 11:37

دیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2013ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد تحریک انصاف آج دیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان نے کہا ہے کہ باریاں لینے والے ملک کے حالات تبدیل نہیں کر سکتے۔ گیارہ مئی کو جنون اور پیسے کے درمیان خوب جوڑ پڑے گا لیکن فتح جنون کی ہو گی، زرداریوں اور شریفوں سے جان چھڑانے کے لئے قوم ساتھ دے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے، باریاں لینے والے ملک ٹھیک نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں مقابلہ زبردست مقابلہ ہوگا، ایک طرف پیسہ تو دوسری طرف جنون ہو گا۔ گیارہ مئی کی شام کو نئے پاکستان کا جشن منائیں گے۔ اس سے پہلے کرک میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداریوں اور شریفوں سے جان چھڑانے کے لئے قوم کو ان کا ساتھ دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں