تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان (کل)ایک روزہ دورے پر دیر بالا آئیں گے

اتوار 21 اپریل 2013 21:38

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان( کل) پیر کو ایک روزہ دورے پر دیر بالا آئیں گے ۔ مختصر دورے کے دوران واڑی کے مقام پر جلسہ عام سے خطا ب کریں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ضلعی قیادت کے طرف سے جاری کر دہ پریس ریلزکے مطابق کل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ضلع دیر بالا کے ایک روزہ دورے کے دوران عمران خان الیکشن مہم کے سلسلے میں کل 22اپریل کو واڑی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرینگے ۔

اس سلسلے میں واڑی کے مقام پر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج گراؤنڈ میں جلسہ کی تیاریاں جاری ہے جلسے سے عمران خان کے علاوہ دیگر صوبائی قائدین بھی شرکت کریں گے۔ان کے علاوہ ضلع دیر بالا کے نامزد اُمیدوار محمد نواز خان NA-33 ، نواب علی خان پی کے 92 ،سجاد فیاض پی کے 93 ، یوسف ذادہ پی کے 91بھی خطا ب کرینگے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں