حلقہ پی کے 39 واڑی دیر بالا میں آئندہ عام انتخابات کیلئے سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں‘ مختلف سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے امیدواروں کی سرگرمیاں زورو شور سے جاری‘ سیاسی و مذہبی پارٹیاں‘ کارکن و عہدیدار انتہائی سرگرم

منگل 9 اپریل 2013 22:46

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9اپریل۔2013ء)حلقہ پی کے 39 واڑی دیر بالا میں آئندہ عام انتخابات کیلئے سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں‘ مختلف سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے امیدواروں کی سرگرمیاں زورو شور سے جاری ہیں‘ سیاسی و مذہبی پارٹیاں‘ کارکن و عہدیدار انتہائی سرگرم ہوگئے ہیں جبکہ امیدوار عوام کی ہمدردیاں حاصل کرانے کیلئے بیتاب و سرگرداں نظر آرہے ہیں اور امیدوار خوشی و غمی کی تقریبات میں نظر آنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 93 واڑی دیر بالا میں جماعت اسلامی‘ پیپلزپارٹی‘ جے یو آئی (ف)‘ اے این پی‘ مسلم لیگ (ن) و دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی سرگرمیاں زورو شور سے جاری ہیں جبکہ حلقہ پی کے 93 واڑی دیر بالا میں جماعت اسلامی نے پی کے 93 واڑی دیر بالا کے زیراہتمام واڑی ٹیکنیکل کالج میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کرکے دیر بالا کی سیاسی فضاء میں ہلچل مچادی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی حلقہ پی کے 93 واڑی کے جلسہ عام سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سراج الحق‘ جماعت اسلامی دیر بالا کے ضلعی امیر عنایت اللہ‘ جماعت اسلامی این اے 33 دیر بالا کے امیدوار صاحبزادہ طارق اللہ‘ جماعت اسلامی پی کے 93 واڑی دیر بالا کے امیدوار ملک بہرام خان اور جماعت اسلامی دیر بالا کے سابق ضلعی امیر دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ نے خطاب کیا۔

جلسہ عام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی حلقہ پی کی 93 دیر بالا واڑی میں کامیاب جلسہ عام کے بعد ثابت ہوگیا کہ جماعت اسلامی دیر بالا اور خصوصاً پی کے 93 واڑی دیر بالا میں ایک مضبوط اور سب سے بڑی قوت ہے۔ اکثر سیاسی حلقوں کا یہ موقف تھا کہ جب صاحبزادہ ثناء اللہ جماعت اسلامی سے مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ن) سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تو ان سیاسی حلقوں کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ ثناء اللہ جوکہ پیپلزپارٹی حلقہ پی کے 93 واڑی دیر بالا کا امیدوار ہے‘ کی پوزیشن مضبوط ہے لیکن منگل کے روز جماعت اسلامی حلقہ پی کے 93 واڑی دیر بالا کے زیراہتمام کامیاب جلسہ کے انعقاد سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ جماعت اسلامی حلقہ پی کے 93 واڑی دیر بالا میں ایک مضبوط قوت اور بڑی پارٹی ہے۔

جماعت اسلامی حلقہ پی کے 93 واڑی دیر بالا کے جلسہ عام کے بعد دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی سرگرمیوں مین بھی مزید تیزی آگئی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں