خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 17 لوئر دیر سے اے این پی کے محمد ایوب خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ، پارٹی مشکلات کا شکار

پیر 8 اپریل 2013 21:10

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اپریل۔2013ء) خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 17 لوئر دیر سے پارٹی کے نامزد امیدوار اور سینیٹر زاہد خان کے بھائی محمد ایوب خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے پارٹی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پارٹی ذرائع کی مطابق حلقہ پی کے 94 کے ریٹرننگ آفیسر طلا محمد نے اے این پی کے نامزد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے بعد حاجی محمد ایوب خان نے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حلقہ پی کے 94 دیر کیلئے حاجی محمد ایوب خان ایک مضبوط امیدوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں اے این پی کا کوئی کورنگ امیدوار بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے پارٹی شدید مشکلات کا شکار ہوگی۔ معلوم ہوا ہے کہ نامزد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد پارٹی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اے این پی نے اس حلقے میں کافی ترقیاتی کام کئے ہیں اور وہ یہ سیٹ جیتنے کیلئے پرامید تھے۔

(جاری ہے)

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر محمد ایوب خان مستقل طور پر اس دوڑ سے باہر ہوگئے تو یہ اے این پی کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔ اے این پی کے علاوہ اس حلقے میں جن امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں ان میں امداداللہ آزاد امیدوار‘ عالمزیب پی پی پی‘ اورنگزیب پی پی پی اور سید عزیزاللہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں