لوئر دیر، سرچ آپریشن کے دوران5 دہشت گردگرفتار ، اسلحہ برآمد

جمعرات 4 اپریل 2013 23:26

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اپریل۔ 2013ء) لوئر دیر کی تحصیل میدان میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے لوئر دیر کی تحصیل میدان میں سرچ آپریشن کیا جس دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 5 ایل ایم جی ، 3 ایچ ایم جی ، ایک راکٹ لانچر ، ایک ایس ایم جی ، ایک پستول ، 2 دستی بم ، راکٹ لانچر کے گولے ، ایچ ایم جی 389 کارتوس ، ایس ایم جی 1412 کارتوس ، 6 میگزین ، ایس ایم جی ، 2 عدد بالڈوز 2 گول میگزین ، ایک فیوز برآمد کر کے ملزمان کو اسلحہ سمیت میدان آرمی کیمپ میں میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں