شیخ محمدی گریڈ اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کے حملے کے خلاف تیمر گرہ میں احتجاجی مظاہرہ ، واپڈا تنصیبات کے تحفظ اور متاثرین کی امداد کا مطالبہ

بدھ 3 اپریل 2013 19:18

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3اپریل۔ 2013ء) شیخ محمدی گریڈ اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کے حملے کے خلاف تیمر گرہ میں واپڈا اہلکاروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، واپڈا تنصیبات کو تحفظ دینے اور متاثرین کی امداد کرنے کا مطالبہ کیا۔ بدھ کو پیغام یونی کے ڈویژنل چیئرمین محمد فہیم کی قیادت میں واپڈا اہلکاروں نے مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

س مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر حلے کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل چیئرمین محمد نعیم، میاں شاہد علی ، شاہ حسین ، امیر حاتم اور محمد ریاض نے کہا کہ واقع میں شہید ہونے والے واپڈا اہلکاروں کے ورثاء کو 35، 35لاکھ روپے دینے جبکہ زخمی ہونے والوں کو دس دس لاکھ روپے دینے سمیت گریڈ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی بڑھانے کے مطالبات کیے گئے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں