این اے 33اور پی کے 93 میں سیاسی ڈ رامائی تبدیلی، مسلم لیگ (ن) دیر بالا میں اختلافات کا خاتمہ،ایک بھائی کو قومی اور اس کے بھتیجے کو صوبائی ٹکٹ دے دیاگیا

جمعرات 28 مارچ 2013 20:31

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28مارچ۔2013ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 دیر بالا اور صوبائی حلقہ پی کے 93 میں سیاسی ڈ رامائی تبدیلی، مسلم لیگ (ن) دیر بالا میں اختلافات کا خاتمہ،ایک بھائی کو قومی اور اس کے بھتیجے کو صوبائی ٹکٹ دے دیاگیا ، پشاور ٹکٹ ملنے کے بعد قومی اسمبلی حلقہ این اے33 دیر بالا کے امیدوار ملک محمد زیب خان اور صوبائی حلقے پی کے 93 کے امیدوار و ضلعی صدر ملک فخر حیات ودیگر کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں رباط سے صاحب آباد تک لے گئے اور وہاں سے واپس طورسنگ محمد زیب کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا ، کارکنوں نے قائدین کا رباط میں فقید المثال استقبال کیا اور خوشی سے ڈھول کی دھاپ پر بھنگڑے اور رقص ڈالے ، اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے این اے 33 سے نامزد امیدوار محمد زیب اور پی کے 94 سے نامزد امیدوار اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر فخر حیات ، دیر بالا کے سینئر نائب صدر ملک وصیت اور ملک مظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے دیر بالا میں 40سال اقتدار میں رہے لیکن یہاں کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیر بالا کی پسماندگی کا ذمہ دار جماعت اسلامی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے اور آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) دیر بالا مین کلین سویپ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران یہاں کی عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا گیا ہے لیکن اب شعور آگیا ہے اور آئندہ انتخابات میں کھوٹے اور کھرے کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا لیکن پی پی نے ملک کے تمام قومی ادارے تباہی کے دہانے پر کھڑے کرکے کرپشن میں ریکارڈ اضافہ کردیا اور ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کرکے پائی پائی کا حساب لیں گے ۔ یادر رہے کہ ملک محمد زیب اور ملک فخر حیات کے درمیان شدید اختلافات تھے تاہم پشاور میں قائدین نے کامیاب مذاکرات کے ذریعے اختلافات کا خاتمہ کیا اور ملک محمد زیب کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 اور ان کے بھتیجے اور دیر بالا کے ضلعی صدر نامزد امیدوار حلقہ پی کے 93 ملک فخر حیات کو پی کے 93 کاٹکٹ جاری کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں