لوئر دیر ،میدان بابو خان بانڈہ میں خسرہ کی وباء پھوٹنے سے 10بچے جاں بحق ، درجنوں متاثر ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے، محکمہ صحت وئر دیر تمام تر صورتحال سے باخبر ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے،حاجی زمین خان

منگل 26 مارچ 2013 21:13

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26مارچ۔2013ء)لوئر دیر کے علاقے میدان بابو خان بانڈہ میں خسرہ کی وباء پھوٹنے سے گزشتہ چند روز کے دوران 10بچے جاں بحق جبکہ درجنوں متاثر ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے، محکمہ صحت وئر دیر تمام تر صورتحال سے باخبر ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ سے پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد زمین خان ایڈووکیٹ نے تصدیق کرتے ہوئے منگل کو بتایا کہ میدان کا علاقہ بابو خان بانڈہ میں خسرہ کی وجہ سے 10 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت لویر دیر تمام صورترحال سے باخبر ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر اہ ہے او راب تک محکمہ صحت نے خسرہ کی وباء روکنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے ۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محکمہ صحت لوئر دیر حاجی شوکت علی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محکمہ صحت لوئر دیر سے رابطہ نہ ہو سکا اس وجہ سے اس حوالے سے مزید معلومات حاصل نہ ہو سکیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں