لوئر دیر ، خواتین کی ووٹ کا استعمال یقینی بنانے کیلئے پہلی مرتبہ علاقہ میں 6 الگ پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائینگے

منگل 26 مارچ 2013 20:53

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26مارچ۔2013ء) آئندہ عام انتخابات میں خواتین کی ووٹ کا استعمال یقینی بنانے کے لئے ضلع دیر لوئر میں پہلی مرتبہ چھ الگ پولنگ اسٹیشن ہوں گے ، جس میں انتخابی عملہ خواتین ہوں گے ، جبکہ چھ مرد پولنگ اور 296 مرد خواتین (کمبائن) پولنگ اسٹیشن ہوں گے ، ضلعی الیکشن کمیشن کے ذرئع کے مطابق عام انتخابات میں خواتین کی ووٹ کا استعمال یقینی بنانے کے لئے 6الگ خواتین پولنگ اسٹیشن ہوں گے جس میں دو پولنگ اسٹیشن تیمرگرہ ایک تالاش، ایک میاں کلے منڈا، ایک کمبڑ میدان اور ایک پولنگ اسٹیشن چکدرہ میں ہوں گے ۔

جہاں خواتین عملہ تعینات ہوگا، ذرائع کے مطابق 6الگ مرد پولنگ اسٹیشن ہوں گے جبکہ 296 پولنگ مرد خواتین کی کمبائن ہوں گے ، گزشتہ عام انتخابات میں ضلع دیر لوئر میں خواتین نے ووٹ استعمال نہیں کیے اب چونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ ہونے پر نتیجہ کالعدم قرار کا فیصلہ کرچکا ہے لیکن اب دیکھنا ہے کہ ضلع دیر لوئر کے سیاسی ومذہبی جماعتیں کیا فیصلہ کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ابھی تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ یہاں پر امرقابل ذکر ہے کہ حلقہ پی کے 94 میں خواتین ووٹرز کی تعداد50ہزار 8سو سو اکاسی حلقہ پی کے 95 میں 44 ہزار600حلقہ پی کے 96میں 65ہزار نوسو چودہ جبکہ حلقہ پی کے 97 میں خواتین ووٹرز کی تعداد 55ہزار آٹھ سو باسٹھ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں