لوئردیر میں عام انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسروں کی تقرری کا عمل مکمل

منگل 26 مارچ 2013 20:53

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26مارچ۔2013ء) ضلع دیر لوئر میں عام انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسروں کی تقرری کا عمل مکمل کرلیاگیا ،ضلع میں ایک قومی اور چار صوبائی اسمبلیوں کے لئے ریٹرنگ آفیسرز مقرر کر لئے گئے ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34 کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لوئر دیر پیر بخش صوبائی حلقہ پی کے 94 تیمر گرہ کے لئے سول جج طلاء محمد ،حلقہ پی کے 95 جندول کے لئے سول جج اکبر علی حلقہ پی کے 96 میدان کے لئے جج شاہ فیصل جبکہ صوبائی حلقہ پی کے 97 ادنیزی کے لئے عالمگیر شاہ ریٹرنگ آفیسر مقرر کردیاگیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں