لوئر دیر،تبلیغی جماعت کے اراکین نے دو خاندانوں کے درمیان صلح کرا دی

منگل 12 مارچ 2013 19:49

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12مارچ۔ 2013ء)تبلیغی جماعت کے اراکین اور مقامی مشران کی مسلسل کوششوں کے بعد طورمنگ درہ مسیر میں دو فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی ،دونوں فریقین کا ایک دوسرے کے گھروں جاکر آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح رہنے کے عزم کا اظہار کیا، تفصیلات کے مطابق صاحب آباد تبلیغی مرکز کے امیر عبدالقہار ، تبلیغی بانی اراکین حاجی فقیر گل ، حاجی اخونزادہ نثار احد اور مقامی مشران ملک محمد زادہ ، ملک فخر حیات ، ملک محمد شیر خان کے سرتوڑ کوششوں سے ملک عثمان ، ملک اکبر خان ، بہادر خان ، لائق خان ، میاں گجر خان ، میاں ظاہر خان ، میاں حمید خان اور مخالف فریق ملک گل باچہ ، جہاں بادشاہ ، ملک وزیر ، ملک عاقل ، حاجی ملک رحیم باچہ کے درمیان کئی سالوں سے جاری دشمنی دوستی میں بدل گئی اور جرگہ کی کوششوں کی وجہ سے فریقین آپس میں بغل گیر ہوگئے اور فریقین نے ایک دوسرے کے گھروں کو جاکر آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عزم کیا ، واضح رہے کہ مذکورہ فریقین کی دشمنی سے کئی افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے اس موقع پر صاحب آباد تبلیغی مرکز کے امیر عبدالقہار ، حاجی اخونزادہ نثار احد اور مولانا اشفاق الرحیم نے خطاب کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں