میری پانچ سالہ کارکردگی کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، میں نے ترقیاتی منصوبے بطور رشوت نہیں لئے ،سالانہ ترقیاتی فنڈز خرچ کرکے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا ئے ، ترقیاتی فنڈز کا عوام پر خرچ ہونا اور عوامی فلاح بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنا ان کا حق ہے،ممبر صوبائی اسمبلی وڈیڈک چیئرمین دیر لوئر حاجی محمد زمین خان کاپریس کانفرنس سے خطاب

منگل 5 مارچ 2013 19:26

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مارچ۔2013ء) ممبر صوبائی اسمبلی وڈیڈک چیئرمین دیر لوئر حاجی محمد زمین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میری پانچ سالہ کارکردگی کیوجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، میں نے ترقیاتی منصوبے بطور رشوت نہیں لئے بلکہ سالانہ ترقیاتی فنڈز خرچ کرکے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچا ئے ہیں ، ترقیاتی فنڈز کا عوام پر خرچ ہونا اور عوامی فلاح بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنا ان کا حق ہے ۔

میرے مخالفین نے بھی ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا اعتراض کیا ہے ۔ وہ منگل کو یہاں تیمرگرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی گجت بانڈہ کے رہنما ممتا عالم دن معلوی امیرزادہ نے اپنے تین سو ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر پیلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولوی امیرزادہ نے بتایا کہ وہ غیر مشروط طورپر جماعت اسلامی سے اپنا 30سالہ رقابت نوڈکو اپنے تین ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی سٹوڈنٹس فیڈردیشن صوبہ خیبرپختونخواہ کے سیکرٹری عالمزیب نے کہا کہ میں جماعت اسلامی کے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی سعید گل کے بیانات پر مذمت کرتا ہوں ۔ انہوں کہا کہ جب میدان میں فوجی آپریشن شروع ہوا تو سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی سعید گل سعودی عرب بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی سعید گل نے میران کے عوام کی ترقیاتی منصوبوں کا فنڈ شیخ یاسین ٹاؤن میں اپنے کارروبار کیلئے استعمال کیا۔ ا موقع پر ملک عبدالحکیم آف دلگرام، سکندر خان اور حاجی ظاہر شاہ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں