جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کی ضمانت مسترد ہونے پر لوئر دیر میں گرفتار ی اور رہائی

بدھ 27 فروری 2013 19:58

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27فروری۔2013ء) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کوضمانت مسترد ہونے پر لوئر دیر میں گرفتار کرلیا گیا تاہم بعد ازاں انھیں رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق پر 2008میں باجوڑ آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا جس پر وہ ضمانت پر رہا تھے، آج جب وہ لوئردیر میں سول جج کی عدالت میں پیش ہوئے توجج نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتار ی کا حکم دے دیا -ذرائع کے مطابق سراج الحق کو بعد ازاں رہا کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں