سول جج تھری لوئر دیر کا معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 22 مجرموں کی رہائی کاحکم

ہفتہ 23 فروری 2013 18:53

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23فروری۔2013ء)ڈسٹرکٹ جیل تیمر گرہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیر لوئر کی ہدایت پر سول جج تھری نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 22 مجرموں کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع دیر لوئر کی خصوصی ہدایت پر سول جج تھری طلا محمد نے ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں کیمپ کورٹ لگاکر معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث بائیس مجرموں کی رہائی کے احکامات دئیے۔

ان ملازمین میں گل محمد‘ نبی خان‘ شفیع اللہ‘ نادر خان‘ سلطنت خان‘ اعتبار کان‘ شاہ نصیب‘ جاوید زمین‘ محمد شعیب‘ سبز علی‘ طالع مند‘ رحمت اللہ‘ ناصر علی شاہ‘ صاحبزادہ‘ مجاہد خان‘ خان محمود‘ صنوبر‘ اکرم‘ خیال محمد‘ مکرم خان‘ ایاز خان اور مسماة صاحبہ بی بی شامل ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں