سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ، تحصیل میدان میں اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

بدھ 20 فروری 2013 23:19

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20فروری۔2013ء) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تحصیل میدان میں اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برامد کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بدھ کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل میدان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذکورہ اسلحہ و گولہ بارود مبینہ طور پر تخریب کاری کی غرض سے استعمال کیا جانا تھا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ و گولہ بارود میں 10 کلو دھماکہ خیز مواد ‘ اینٹی ٹینک مائنز ‘ 2 عدد ہائی مشین گن ‘ 81 کلو میٹر تک مار کرنے والے 6 مارٹر گولے ‘ راکٹ لار اور کیمیکل بارود کا ذخیرہ شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کامیاب کارروائی سے علاقے میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں