پیپلز پارٹی کی حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیر میں تعلیمی انقلاب برپاکردیاہے‘وزیراعظم کو آزاد کشمیر کاسرسید کہنابے جانہیں ہو گا‘ ایک ہی وقت میں تین میڈیکل کالجز کاقیام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا‘مہاجرین اور بے گھرافراد کو بینظیر بستیوں میں آباد کرنے کا سلسلہ نہیں رکے گا‘پیپلز پارٹی کو جب اقتدار ملا تو خزانہ خالی تھا وسائل نہ ہونے کے باعث بھی ہماری بہتر حکمت عملی نے پورے آزاد کشمیر میں بلاتخصص تعمیروترقی کاجال بچھادیاہے،آزادکشمیرکے وزراء حکومت مطلوب انقلابی‘میاں عبدالوحید،اورعلی شان سونی کا مہاجرین کو مالکانہ حقوق کے سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب

اتوار 17 فروری 2013 13:10

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء) آزادکشمیرکے وزیرتعلیم کالجز محمدمطلوب انقلابی، وزیرتعلیم سکولز میاں عبدالوحید،اوروزیرمال علی شان سونی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیر میں تعلیمی انقلاب برپاکردیاہے‘وزیراعظم کو آزاد کشمیر کاسرسید کہنابے جانہیں ہو گا‘ ایک ہی وقت میں تین میڈیکل کالجز کاقیام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا‘مہاجرین اور بے گھرافراد کو بینظیر بستیوں میں آباد کرنے کا سلسلہ نہیں رکے گا‘پیپلز پارٹی کو جب اقتدار ملا تو خزانہ خالی تھا وسائل نہ ہونے کے باعث بھی ہماری بہتر حکمت عملی نے پورے آزاد کشمیر میں بلاتخصص تعمیروترقی کاجال بچھادیاہے۔

تعلیمی ترقی کے بغیر ترقی اور دنیاکا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

اساتذہ ملک کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا اساس کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹوشہید گرلز ڈگری کالج چکسواری کا افتتاحی تقریب اور مہاجرین کو مالکانہ حقوق کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سمیت درجنوں مقررین نے خطاب کیا اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی حکومت کے انقلابی اقدامات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیرتعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت جماعت ہے ہماری جماعت نے اس ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے طویل ترین جدوجہد کی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ بانی چیئرمین شہیدذوالفقار علی بھٹونے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا۔محترمہ بے نظیربھٹو شہید کی کشمیریوں سے واضع کمٹمنٹ تھی آج بھی پیپلزپارٹی کی حکومت اسی ویژن اور فلسفہ پرعمل پیرا ہے ۔

ہم آزاد کشمیر کے نظام تعلیم میں وسیع پیمانے پراصلاحات لائیں گے تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے پروفیسر ز،لیکچررااور اساتذہ کو حکومتء ترجیحات کے مطابق اداروں کا رزلٹ دینا ہوگا۔ہم نے کالج ٹیچروں کو ٹائم سکیل دیئے ۔کسی سرکاری ملازم کا سیاسی بنیادوں پر تبادلہ نہیں کیااور نہ ہی کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے لیکن ماضی میں اس کے الٹ ہوتا رہاہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیرتعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدپارٹی کے وہ جانثار سپاہی ہیں جھنوں نے جماعت کو اپنی فیملی سے زیادہ ترجیحی دی۔شہید جمہوریت محترمہ بے نظیربھٹو شہیدجو ایک عظیم مسلمان خاتون لیڈر اور پارٹی کا عظیم سرمایہ تھیں وہ چوہدری عبدالمجید کو اپنا بھائی سمجھتی تھیں اسی وجہ سے آزاد کشمیر میں نئے تعلیمی اداروں کو وزیراعظم محترمہ کے نام منسوب کرکے ان کی یاد کو آنے والی نسلوں میں منتقل کررہے ہیں۔

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی وجہ سے آزاد کشمیر میں ایک کے بجائے تین میدیکل کالج قائم ہوئے ہیں ۔کھڑی یونیورسٹی ایشیاء کی عظیم اسلامی درس گا ہ کے قیام کے بھی کوششیں جاری ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیرمال علی شان سونی نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید حقیقی معنوں میں دکھوں کا مداواکررہے ہیں مہاجرین کا مالکانہ حقوق دے کر وزیراعظم نے خطہ میں آباد مہاجرین کا اساس محرومی ختم کردیا ۔آزاد کشمیر میں بے گھر افراد کو چھت مہیا کرنے لئے بینظیر بستیاں قائم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے آزاد کشمیر جو میگا پراجیکٹس شروع کیے ہیں اس سے خطہ تعمیروترقی کی شاہراہ پر گامزن ہورہاہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں