لوئردیر‘ سیکورٹی فورسز نے تحصیل میدان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر بھاری مقدار اسلحہ و بارود و برآمد کرلیا

اتوار 10 فروری 2013 18:53

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10فروری۔ 2013ء) سیکورٹی فورسز نے تحصیل میدان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر بھاری مقدار اسلحہ و بارود و برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے گرفتار 2 مشتبہ افراد کی نشاندہی پر سرچ آپریشن کرکے تحصیل میدان میں 9 عدد بارودی سرنگ ، 9 عدد دستی بم ، 8 عدد ڈیٹونیٹر ، ایک عدد کلاشنکوف ، ایک عدد سیون ایم ایم ، ایک عدد چائنہ مشین گن ، درجنوں کارتوس ،3 کلو بارود ، ایک پاکستان آرمی اور ایک افغان نیشنل آرمی کی وردی برآمد کرلی۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے ، مبینہ دہشت گردوں سے پکڑا گیا اسلحہ و بارود کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں