خیبرپختونخوا اور سندھ میں خسرہ بے قابو، مزید 6بچے جاں بحق،ملک بھر میں مرنیوالے بچوں کی تعداد 490 ہوگئی،لوئر دیرکی تحصیل میدان کے علاقے کوڑشنگ میں خسرہ سے4بچے جاں بحق ہوگئے، اپر دیرمیں رواں ماہ کے دوران54 بچے خسرہ کے باعث جان کی بازی ہار گئے،کندھکوٹ کے گلیشیر محلہ میں خسرہ کے باعث 3 سالہ بچی،بدین میں 2 بچے جاں بحق ہوئے

جمعہ 1 فروری 2013 16:01

لوئر دیر/کندھکوٹ /بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1فروری 2013ء ) خیبرپختونخوا اور سندھ میں خسرہ کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا اور جمعہ کو مزید 6بچے جاں بحق ہوگئے۔ملک بھر میں اب تک خسرہ کے باعث مرنیوالے بچوں کی تعداد 490 تک جا پہنچی ۔ خیبرپختونخوا کے ضلع دیرمیں بھی خسرہ اورنمونیا زورپکڑتا جارہا ہے۔ لوئر دیرکی تحصیل میدان کے علاقے کوڑشنگ میں خسرہ سے4بچے جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ اپر دیرمیں رواں ماہ کے دوران54 بچے خسرہ کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔دوسری جانب خسرہ اورنمونیا میں مبتلا سیکڑوں بچے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ لوئر اوراپر دیرمیں ایک ماہ کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد59 ہوگئی۔شہریوں نے متاثرہ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھیجنے فوری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر سندھ کے مختلف اضلاع میں خسرہ بچاو ویکسین مہم مکمل ہونے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا۔

ادھر کندھکوٹ کے گلیشیر محلہ میں خسرہ کے باعث 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جس کے بعد کندھکوٹ میں خسرہ کے باعث مرنیوالے بچوں کی تعداد بڑھ کر 168 تک جا پہنچی۔ بدین میں 2 بچے خسرہ کے باعث جاں بحق ہوئے۔سندھ میں اب تک 453 بچے خسرہ کی نذر ہوچکے ہیں۔پنجاب میں خسرہ کے باعث اب تک 17 بچے،بلوچستان کے نواحی علاقوں میں 12 جبکہ فاٹا میں بھی 5 بچے اس موذی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں