لوئر دیر ، کوڈشنگ میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑنے سے 3 بچے جاں بحق، متعدد ہسپتالوں میں داخل ،متاثر علاقے کے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا

بدھ 30 جنوری 2013 21:47

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جنوری۔ 2013ء) تحصیل میدان کے علاقہ کوڈشنگ میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ متعدد بچے مختلف ہسپتالوں میں داخل ،متاثر علاقے کے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا اور محکمہ صحت سے ٹیمیں روانہ کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل میدان یونین کونسل گل کوڑ شنگ میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی جس کی وجہ سے امیرزادہ کے دو بچے امجد اور روما اور زیارت گل کی بیٹی جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ وباء سے متعدد بچے متاثرہ ہوگئے ہیں گھروں میں بے یارومددگار پڑے ہیں ۔ علاقے میں خسرہ وباء سے علاقہ کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فی الفور امدادی ٹیمیں روانہ کیاجائے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر میدان واجد علی خان نے رابطہ پر بتایا کہ علاقے کو (آج) جمعرات محکمہ صحت کی ٹیمیں بھیجی جائیگی اور علاقے میں ویکسینیشن بھی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں خسرہ وباء کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے اور وہ خود بھی آج علاقے کا دورہ کریں گے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں