پیپلز پارٹی کے کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں ، آزمائش کی ہر گھڑی میں ثابت قدمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کی ،خیبر پختونخوا کے وزیر برائے فنی تعلیم و معدنی ترقی نوابزادہ محمود زیب خان کاتقریب سے خطاب

جمعرات 10 جنوری 2013 18:47

دیرپائین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10جنوری۔2013ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے فنی تعلیم و معدنی ترقی نوابزادہ محمود زیب خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان پارٹی کاحقیقی سرمایہ ہیں جنہوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ثابت قدمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دور بھی پی پی پی کا ہے اور انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں ضلع دیر پائیں سے پی پی پی کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزموضع ڈنڈونہ ضلع دیر پائین میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں حاجی عمر محمود، حاجی میاں محمود، قادر شاہ، شاہد اللہ، محمد ہاشم،سعید محمود، فہیم خان، نادر خان، افضل خان، بہادر سید، حاجی بختور سید اور ولایت سید سمیت87خاندانوں نے جماعت اسلامی سے طویل وابستگی کو خیر باد کہتے ہوئے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی پی پی کے مقامی قائدین اور کارکنان کے علاوہ علاقے کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور ملک کے دیگر حصوں کی طرح یہ دیرپائیں میں بھی مقبول ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پچھلے انتخابات میں علاقے سے پی پی پی کامیاب ہوئی تھی آئندہ بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی۔

صوبائی وزیر نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا کر آئندہ الیکشن کیلئے جدوجہد شروع کریں۔نوابزادہ محمود زیب نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں ان کو عزت کا مقام دیاجائیگا۔نئے ساتھیوں نے صوبائی وزیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں