لوئردیر، سراج الحق کے حلقہ نیابت میں درجنوں گھر کا جماعت اسلامی کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

اتوار 6 جنوری 2013 17:51

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر و سابق سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کے حلقہ نیابت ثمر باغ کامبٹ میں درجنوں گھرانوں نے جماعت اسلامی کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ، گزشتہ روز حاجی ظاہر شاہ کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق کونسلر وزیر محمد ، حاجی ظاہر شاہ ، عاقبل باچا ، خسرو باچا ، گران باچا ، سلام باچا ، ضیاء الاسلام ، عمران باچا ، احمد باچا ، غلام باچا ، بخت باچا ، عالمزیب ، شاہ ولی خان و دیگر نے اپنے خاندانوں اور درجنوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیکر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ملک بہرام شہزادہ ، ضلعی رہنما فرید خان یوسفزئی ، تحصیل صدر محمد وہاب ثانی ، تحصیل منڈا کے صدر ڈاکٹر دیدار محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور پاکستان کی سلامتی کیشلئے بیش بہا قربانیاں دیں، انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بدامنی کا بول بالا ہے اور اے این پی نے خیبرپختونخوا کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی بدولت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہونے کے ساتھ ساتھ وہاں میرٹ کا بھی بول بالا ہے ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سوات میں کڈنی ہسپتال کا افتتاح کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ دور مسلم لیگ (ن) کا ہے جو اقتدار میں آکر عوام کے محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں