لوئر دیر،پولیس وین اور کوچ میں تصادم ،7پولیس اہلکاروں سمیت17افراد زخمی

بدھ 19 دسمبر 2012 21:37

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19دسمبر۔ 2012ء) تھانہ تالاش دیر لوئر کی حدود میں پولیس ڈاٹسن اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو تھانہ تالاش کی حدود یولو پتو سرائی کے مقام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر لوئر کی اسکاٹ ڈاٹسن جو کہ تمیرگرہ سے چکدرہ جارہی تھی سامنے آنے والی فلائنگ کوچ جو کہ بٹ خیلہ سے سے تیمر گرہ آرہی تھی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پولیس ڈاٹسن ڈرائیور شوکت،حوالدار محمد صادق ،پولیس اہلکا حیات خان، پولیس اہلکار نجیب اللہ ،پولیس اہلکار خان بہادر،پولیس اہلکار عمران خان اور پولیس اہلکار علی محمد سمیت سترہ افراد جن میں بعض زخمیوں کے نام معلوم نہ ہوسکے زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں