لواری ٹنل کو فوج نے آمدورفت کیلئے بند کیا ہے، لواری ٹنل کی تعمیراتی کمپنی نے جاری تعمیراتی کام سے ٹنل کو بند کیا ، کافی جدوجہد کے بعد لواری ٹنل کی تعمیراتی کمپنی کو اس بات پر آمادہ کیا ، ہفتہ میں تین دن کیلئے لواری ٹنل کھلی رہتی ہے،کمانڈنٹ دیر سکاؤٹ کرنل محمد کامران اسلم کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 7 دسمبر 2012 19:29

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7دسمبر۔ 2012ء) کمانڈنٹ دیر سکاؤٹ کرنل محمد کامران اسلم نے کہا ہے کہ لواری ٹنل کو فوج نے آمدورفت کیلئے بند کیا ہے لواری ٹنل کے تعمیراتی کمپنی نے جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے لواری ٹنل کو بند کیا ہے اور ہم نے کافی جدوجہد کے بعد لواری ٹنل کی تعمیراتی کمپنی کو اس بات پر آمادہ کیا ہے اور اب ہفتہ میں تین دن کیلئے لواری ٹنل کھلی رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کرنل محمد کامران اسلم نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا کہ لواری ٹنل کو فوج نے آمدورفت کیلئے بند کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب لواری ٹنل پر تعمیراتی کام بند پڑا تھا تو پاک فوج نے موسم سرما میں شدید برفباری میں لواری ٹنل کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھلا رکھا ۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں حالانکہ فوج کی کوششوں کی وجہ سے ہفتہ میں تین دن کیلئے لواری ٹنل آمدورفت کیلئے کھلی رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں