کشمیر ہاؤ س پر ملازمین کے مخصوص گروہ کا قبضہ‘من پسند افرد کے علاوہ کسی کو وزیر اعظم سے ملنے سے روکاجانے لگا ‘وزیر اعظم کو عام سائلین کیلئے شجر ممنوعہ بنا دیا گیا‘مخصوص لابی وزیر اعظم کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے‘وزیر اعظم نوٹس لیں ، انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل راجہ ساجد محمود کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 20 نومبر 2012 15:43

چکسواری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 20نومبر 2012ء) انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل راجہ ساجد محمود نے نے الزام لگایا ہے کہ کشمیر ہاؤ س پر ملازمین کے مخصوص گروہ کا قبضہ‘من پسند افرد کے علاوہ کسی کو وزیر اعظم سے نہیں ملنے دیا جاتا۔وزیر اعظم کو عام سائلین کیلئے شجر ممنوعہ بنا دیا گیا۔مخصوص لابی وزیر اعظم کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے‘وزیر اعظم نوٹس لیں اور سائلین اور ملاقاتیوں کی خود تک رسائی ممکن بنائیں۔

وزیر اعظم ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں ایک دعویٰ نکلا۔کشمیر ہاؤس کے ملازمین چکسواری سے جانے والے قافلوں کو گیٹ پر روک لیتے ہیں اگر کوئی خوش قسمت اند رپہنچنے میں کامیاب ہو جائے تو اس کی وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کروائی جاتی۔

(جاری ہے)

بلکہ گیسٹ روم میں بٹھا کر دروازے کو کنڈی لگا دی جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے عام سائلین تو خوار ہی ہوتے ہوں گے۔

اس منظر نامے میں سائلین کے مسائل کیا حل ہوتے ہوں گے۔ منگل کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی آر او چودھری محمودآف سسرال نے چکسواری سے کشمیر ہاؤس وزیر اعظم سے ملنے والے وفد کی ملاقات ہی نہ ہونے دی۔ موصوف نے وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کو وفد کی آمد کی اطلاع ہی نہیں دی بلکہ دروازے کو باہر سے کنڈی لگا دی مبادہ کوئی ملاقاتی باہر نکل کر وزیر اعظم تک رسائی ہی نہ حاصل کر لے۔

انجمن تاجراں کا وفدچکسواری بازار کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے کیلئے کشمیر ہاؤس پہنچا۔خود وقت دیا گیا لیکن جان بوجھ کرملاقات نہیں کروائی گئی۔ انجمن تاجراں چکسواری کے مسائل کے حل کیلئے ملاقات کرنا چاہتی تھی،لیکن چکسواری بازا ر کو پسماندہ رکھنے والے اور مسائلستان بنانے والی لابی یہ نہیں چاہتی کہ کوئی بھی مسئلہ حل ہو۔

اس لئے ایک سازش کے تحت انجمن تاجراں کے وفد کو وزیر اعظم سے دور رکھا گیا۔ چکسواری بازار میں پانی کی شدید کمی ہے۔بوسیدہ پائپ لائنوں سے گندہ پانی سپلائی ہو رہا ہے۔پارکنگ کا مسئلہ ہے،سلاٹرہاؤس نہ ہونے کی وجہ سے قصاب گندگی کے ڈھیروں پر جانور ذبح کرتے ہیں۔پبلک ٹوائلٹس نہیں ہیں۔چکسواری اسپتال میں دوائیوں کی قلت ہے۔یہ چند مسائل تھے جن کے حل کیلئے وزیر اعظم سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔

اپنی ذات کیلئے کوئی چیز نہیں مانگنی تھی۔ وزیر اعظم کے گرد ایسے لوگ جمع ہیں جو عوامی مسائل حل نہیں ہونے دینا چاہتے۔ انجمن تاجراں چکسواری نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کروائی جائے اور نا اہل لوگوں کو بر طرف کیا جائے جو وزیر اعظم کی بد نامی کا باعث بن رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے حلقے کے لوگوں کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے دیگر اضلاع کے عوام کے ساتھ کیا سالوک کیا جاتا ہو گا ؟وفد میں سدر انجمن تاجراں چکسواری سر پرست اعلیٰ چودھری عبدالمجید ،محمد شفیق خواجہ،سینئر نائب صدر چودھری جہانگیر حسین ،نائب صدرت قاضی رئیس احمد،سیکرٹری اطلاعات عابد حسین چودھری ،وائس چئیرمین ایڈوائزری کونسل چودھری عبدالغفور،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حاجی منظور حسین اور دیگر شامل تھے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں