مسلم کانفرنس کے قائمقام سیکرٹری جنرل فدا کیانی کی چکسواری آمد‘ چوہدری فضل داد کی عیادت کی

بدھ 31 اکتوبر 2012 14:31

چکسواری (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔31اکتوبر 2012ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائمقام سیکرٹری جنرل فدا حسین کیانی نے گزشتہ روز یہاں تلواڑہ چکسواری میں مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے سینئر رکن چوہدری فضلداد خان جنہیں چند روز قبل فالج کا حملہ ہوا تھا کی عیادت کی اور اُن کی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چوہدری فضلداد کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ قائمقام سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس فدا کیانی نے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی طرف سے چوہدری فضلداد کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کو اُن کی علالت کا سن کر بہت تشویش ہوئی ہے اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں