دیر بالا:قومی لشکر سے جھڑپ میں 5 شدت پسند ہلاک

بدھ 5 اگست 2009 15:13

دیر بالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05اگست 2009 ء) دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں قومی لشکر کے ساتھ جھڑپ میں شدت پسند کمانڈر شاہ پور سمیت پانچ شدت پسندمارے گئے، لوئر دیر میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چھ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈوگ درہ میں قومی لشکر کی کارروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے،غازی گئے اور شاٹ کس پر قومی لشکر نے قبضہ کرلیا،یہاں لشکر اور شدت پسندوں میں جھڑپیں ہو رہی ہیں، لوئر دیر میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چھ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

سر بانڈہ میں فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے شدت پسندوں سےبڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔تحصیل میدان میں صبح چھ سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں وقفہ ہے۔ دوسری جانب بونیر میں رات گئے پولیس مقابلے میں تین شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں