دیر بالا: جیٹ طیاروں کی بمباری،5 ہلاک ، مینگورہ: تعلیمی سرگرمیاں معمول پر

پیر 3 اگست 2009 13:20

دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03اگست 2009 ء) دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں شرپسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے پانچ عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں شرپسندوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی تصدیق کے بعد جیٹ طیاروں کی بمباری سے پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر دیر بالا میں مشکوک مدارس اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے سلطان خیل اور اوشیرئی درہ عمائدین کا گندیگار میں گرینڈ امن جرگہ جاری ہے۔

دوسری جانب سوات میں مالاکنڈ آپریشن کی کامیابی کے بعد سوات میں تعلیمی سرگرمیاں معمول پر آنا شروع ہوگئی ہیں اورمینگورہ میں تعلیمی اداروں میں حاضری میں ستر فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

مردان میں متاثرین مالاکنڈ کو اسکول خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ جلد از جلد تعلیمی سرگرمیاں معمول پر لائی جاسکیں۔ضلع مالاکنڈ میں تین ماہ بعد کرفیو کے دورانیئے میں بارہ گھنٹے کا وقفہ دے کر بازاروں کو کھول دیا گیا ہے تاہم بونیر میں امبیلا سے امازئی تک کرفیو نافذ رہے گا۔ادھر اسپیشل سپورٹ گروپ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد اہم دورے پر سوات پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ متاثرین کی تعمیر نو کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیں گے اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں