لوئر دیر: سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 16 شدت پسند ہلاک

جمعہ 24 جولائی 2009 15:48

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی ۔2009ء) لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سولہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے تحصیل میدان کے علاقے کمبڑ اور چغئی مولا میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اس دوران فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سولہ شدت پسند مارے گئے۔ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں فورسز کو ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد حاصل تھی، فورسز نے علاقے سے بھاری اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں