لوئر دیر: متاثرین کا شرپسندوں کے خاتمے تک واپس جانے سے انکار

جمعہ 3 جولائی 2009 14:15

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 جولائی ۔2009ء) لوئر دیر کے متاثرین نے شدت پسندوں کے مکمل خاتمے تک اپنے علاقوں میں واپس جانے سے انکار کردیا ۔ اے آروائی نیوز کے نمائندے کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان کے عمائدین نے آپریشن کمانڈر بریگیڈئیر عمل زادہ خٹک سے ملاقات کی اور انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے علاقوں سے شدت پسندوں کا مکمل خاتمہ نہیں کی جاتا وہ واپس نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریگیڈیئر عمل زادہ خٹک نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ صرف ان علاقوں میں کارروائی کی جائے گی جہاں شدت پسند موجود ہونگے یا سیکورٹی فورسز پر حملے کئے جائیں گے۔ دوسری جانب سوات کے علاقوں خوازہ خیلہ، مدین اور ضلع شانگلہ میں صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔ مینگورہ شہر میں صبح آٹھ سے تین بجے تک کرفیو میں وقفہ ہے۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں