ضلع دیر:شرعی عدالتوں نے دوبارہ کام شروع کردیا

جمعرات 2 جولائی 2009 18:40

دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جولائی 2009 ء) ضلع دیر میں شرعی عدالتوں نے دوماہ کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ہے اور ضلع قاضی فقیر الرحمن سمیت چار قاضیوں نے حاضری دی جبکہ کل سے باقاعدہ کیسوں کی سماعت شروع کرینگے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دیر بالا کے علاقے ڈوگررہ میں مقامی لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مقامی لشکر نے شدت پسندوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اہم شدت پسند کمانڈر نعیم اللہ کو ہلاک کردیا۔مقامی لشکر نے گزشتہ روز نعیم اللہ کے گھر کو بھی مسمار کر دیا تھا۔شدت پسندوں نے دیر کے علاقے چوک یاسین میں بجلی لائن کو آگ لگا دی جس سے دوتحصیلوں کی بجلی منقتع ہو گئی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں