لوئر دیر:پولیس چوکی اور ٹیلی فون ایکسچینج دھماکے سے تباہ

جمعرات 2 جولائی 2009 11:07

دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جولائی 2009 ء) لوئردیر کے علاقے میں نامعلوم شر پسندوں نے پولیس چوکی اور ٹیلی فون ایکسچینج کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے زین درہ میں نامعلوم شر پسندوں نے پولیس چوکی اور ٹیلی فون ایکس چینج کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے جبکہ فوری طور پر کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے والوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

لوئر دیر کے بعض علاقوں اور بونیر میں آج دن بھر کرفیو میں وقفہ رہیگا۔ متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام متاثر اور عوام کو ادویہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سوات کی طرح مالاکنڈ ڈویڑن کے دیگر دو اضلاع بونیر اور لوئر دیر میں شدت پسندوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جار ی ہیں۔

(جاری ہے)

لوئر دیر کے علاقے میدان میں فورسز نے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سیکورٹی فورسز نے چکدرہ کے علاقے تندو ڈاگ اور رام ورڑہ میں شدت پسندوں کے تین گھر جلادیئے۔ لوئر دیر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فر اہمی معطل جبکہ مواصلاتی نظام متاثر ہے۔ میدان اور چکدرہ میں صبح چھ سے شام آٹھ بجے تک کرفیو میں وقفہ رہیگا۔ادھر بونیر میں متاثرین کی و اپسی جا ر ی ہے تاہم حکومتی سطح پر مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

ضلع بھر میں مواصلاتی نظام متاثر ہے۔مہنگائی نے عوام کی کمر توڑد ی ہے اور انہیں ادویات کے حصول میں شدید دشوار ی پیش آرہی ہے۔ سواڑ ی سے کلپانی تک کرفیو نافذ ہے جبکہ باقی علاقوں میں صبح سات بجے سے بارہ گھنٹے کے لیے نرمی ر ہے گی۔ مالاکنڈ ضلع میں کرفیو کے نفاذ سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ بجلی، ٹیلی فو ن اور موبائل سروس مکمل فعال نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسرے علاقوں سے آنے والے متاثرین کے لئے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں