لوئر دیر: سرچ آپریشن جاری

بدھ 1 جولائی 2009 11:12

دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جولائی 2009 ء)ضلع دیر کے علاقوں میدان اور چکدرہ میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ شام آٹھ بجے تک کرفیو میں وقفہ رہے گا۔ ضلع بونیر میں شام سات بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے علاقوں کو واپسی جاری ہے تاہم حکومتی سطح پر ان کی سہولت کے لئے کوئی مناسب انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مواصلاتی نظام کی خرابی اور بجلی کی قلت سے مختلف علاقوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع دیر لوئر کے علاقے میدان میں رات بھر گولہ باری جاری رہی جبکہ میدان اور چکدرہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔مواصلاتی نظام کی خرابی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث لوگوں کو سخت مشکل کا سامنا ہے۔ ضلع مالاکنڈ میں تاحال کرفیو نافذ ہے۔ مہنگائی، مواصلاتی نظام کی خرابی، ادویہ اور اشیائے خوردونوش کی کمی کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہے اور عوام پریشانی سے دوچار ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں