لوئر دیر:ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،5شر پسند ہلاک

منگل 23 جون 2009 12:44

دیر : لوئر دیر میں فورسز کی شیلنگ سے پانچ شرپسند ہلاک ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق لوئر دیر میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور کالا ڈاگ اور شداس میں شیلنگ سے پانچ شر پسندہلاک ہو گئے ہیں۔ آپریشن میں شرپسندوں کے کمانڈر مفتاح الحق شبڑ کا مکان بھی تباہ ہو گیا ہے۔دوسری جانب لوئر دیر کے علاقے میدان اور چکدرہ میں صبح چھ سے شام آٹھ بجے تک کرفیو میں وقفہ ہے۔

بونیر میں صبح سات سے شام سات بجے تک کرفیو نرمی رہے گی۔ ضلع مالاکنڈاور سوات میں تاحال کرفیو نافذ ہے۔سیکورٹی فورسز نے میدان کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی میدان اور چکدرہ میں صبح سات بجے سے کرفیو میں نرمی کی گئی جو شام سات بجے تک برقرار رہے گی۔ادھردیر بالا کے علاقے غازیگے اور ڈوگ درہ میں قومی لشکر نے عسکریت پسندوں کا محاصرہ کررکھا ہے،اب تک سینتیس عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی لشکر نے تیس سے زائد عسکریت پسندوں کے گھروں کو بھی مسمار کردیا ہے۔بونیر میں صبح سات سے شام سات بجے سے کرفیو میں وقفہ دیا گیا ہے جو شام سات بجے تک برقرار رہے گا۔ضلع سے نقل مکانی کرنے والے افراد بڑی تعداد میں گھروں کو واپس آچکے ہیں۔ ضلع مالاکنڈ میں تاحال کرفیو نافذ ہے۔ سوات کے تمام علاقوں میں بھی غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ ہے۔ سڑکیں سنسان اور کاروباری مراکز بند ہیں،جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں