لوئر دیر :میدان اور چکدرہ میں کرفیو نرم

منگل 23 جون 2009 11:57

دیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23جون 2009 ء)لوئر دیر کے علاقے میدان اور چکدرہ میں صبح چھ سے شام آٹھ بجے تک کرفیو میں وقفہ ہے ۔بونیر میں صبح سات سے شام سات بجے تک کرفیو نرمی رہے گی۔ ضلع مالاکنڈاور سوات میں تاحال کرفیو نافذ ہے۔سیکورٹی فورسز نے میدان کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی میدان اور چکدرہ میں صبح سات بجے سے کرفیو میں نرمی کی گئی جو شام سات بجے تک برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

دیر بالا کے علاقے غازیگے اور ڈوگ درہ میں قومی لشکر نے عسکریت پسندوں کا محاصرہ کررکھا ہے،اب تک سینتیس عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔قومی لشکر نے تیس سے زائد عسکریت پسندوں کے گھروں کو بھی مسمار کردیا ہے۔بونیر میں صبح سات سے شام سات بجے سے کرفیو میں وقفہ دیا گیا ہے جو شام سات بجے تک برقرار رہے گا۔ضلع سے نقل مکانی کرنے والے افراد بڑی تعداد میں گھروں کو واپس آچکے ہیں۔ ضلع مالاکنڈ میں تاحال کرفیو نافذ ہے۔ سوات کے تمام علاقوں میں بھی غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ ہے۔ سڑکیں سنسان اور کاروباری مراکز بند ہیں،جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں