دیر بالا، عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

پیر 15 جون 2009 12:31

دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2009ء) دیر بالا میں قومی لشکر نے کارروائی کرتے ہو ئے عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرکے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ مالاکنڈ یونیورسٹی کے شرنگل کیمپس میں متاثرین کے لئے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دیربالا کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف قومی لشکر کی کارروائی جاری ہے،مینہ اور ملوک خوڑ کے علاقوں پر قومی لشکر نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

مختلف علاقوں میں قومی لشکر نے گولہ باری کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے ہیں۔قومی لشکر نے ڈوگ درہ میں دو مقامات پر عسکریت پسندوں کا محاصرہ کررکھا ہے جبکہ علاقے سے عوام نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے متنی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کوہاٹ روڈ پر بائی پاس چوک کے قریب نصب دو بم ناکارہ بنادئیے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں