مقامی لشکر کا شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا عزم

ہفتہ 13 جون 2009 13:26

اپر دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13جون 2009 ء) اپر دیر میں مقامی لشکر نے شرپسندوں کے خاتمے تک انکے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اپر دیر میں مقامی لشکر کے نمائندوں نے ذرائع سے بات چیت میں بتایا کہ شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ چند روز پہلے مسجد میں خودکش حملے کے رد عمل میں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی جانب سے انہیں اسلحہ کے ساتھ شرپسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے اور شیلنگ کرنے کی شکل میں مدد فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی لشکر کے اراکین نے بتایا کہ تیس عسکریت پسند ہلاک کردیئے گئے ہیں جبکہ کئی علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔ ڈی سی او دیر بالا عاطف الرحمٰن نے بتایا کہ علاقے میں شرپسندوں کی تعداد ایک سو بیس کے قریب ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں لشکر کی تعداد پانچ سو سے چھ سو کے درمیان ہے۔ ایف سی کا کہنا ہے کہ میدان اور لال قلعہ میں خفیہ معلومات کی بنا پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر رات کے وقت تیس سے زیادہ گولے فائر کیے گئے۔شرپسندوں کا صفایا کرنے سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں