پارٹی ایک بینرز مختلف،شریف خاندان میں اختلافات جلسوں میں بھی سامنے آ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 فروری 2018 16:17

پارٹی ایک بینرز مختلف،شریف خاندان میں اختلافات جلسوں میں بھی سامنے آ گئے
بورے والا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 15فروری 2018) شریف خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختلافات کی خبریں تو اکثر میڈیا میں آتی رہتی ہیں لیکن اب یہ اختلافات جلسوں میں بھی سامنے آنے لگ گئے ہیں۔ بورے والے میں آج وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔لیکن جلسے میں سٹیج پر لگائے گئے بینرز نے سب کو حیران کر دیا کیونکہ یہ بینرز نواز شریف کے جلسوں میں لگائے گئے بینرز سے بلکل مختلف ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے بورے والا میں کئے گئے جلسے میں موجود بینرز پر حمزہ شہباز شریف کی تصاویر ہیں جب کہ مریم نواز کی کوئی تصویر موجود نہیں ہے۔جب کہ دوسری طرف نواز شریف نے جتنے بھی جلسے کئے اس میں مریم نواز کی تصاویر بینرز کی زینت ہو تی تھی۔میڈیا رپورٹس نہ یہ بات ظاہر کی ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختلافات اب جلسوں میں بھی نظر آنے لگ گئے ہیں اور ایک ہی پارٹی ہونے کے باوجود میاں برداران کے جلسوں میں الگ الگ بینرز اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں