65ء کے شہداء کی قر بانیاں ہمیشہ یا درکھی جائینگی، کرنل خا لد محمود

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:34

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) - پاک آرمی براول کے کمانڈنگ آفیسر کرنل خا لد محمود نے کہا ہے کہ چھ ستمبر1965ء کے پاکستان آرمی کے جان نثار شہداء کی قر بانیاں ہمیشہ یا درکھی جائینگی، جنہوں نے وطن عزیز کے تحفظ کے خاطر اپنے جانوںسے کھیل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر انکو عبرتناک شکست دیں تھے۔ ان خیالات کا اظہار پاک آرمی ٹو۔

بلوچ کے کرنل خا لد محمود نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے براول میں منعقدہ تقریب سے کیا۔ اس موقع پر آرمی افسرز، براول تاجران کے صدر حاجی فاتح الرحمان، براول یوتھ فورس کے صدر جاوید اقبال بلدیاتی ممبران اور علاقائی عمائدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اپنے خطاب میں کرنل خالد محمود نے کہا کہ 1965میںجب دشمن کے فوجوں نے ہماری ملک پر حملہ کیا تو پاکستانی فوج کے جانثار جوانوں نے ملک تحفظ کے خاطر اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرکے انکو ایسے عبرتناک شکست دیں اور انکے تمام مزموم عزائم خاک میں ملا دیںانکی اس قربانی نے دنیا پہ واضح کیا کہ پاکستانی فوج اپنے ملک کے تحفظ اور دفاع کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کرنل خالد نے کہا کہ اب الحمد اللہ پوری ملک کے تمام سرحدات محفوظ ہیں اور پاک آرمی کے جوان دن رات اپنے ملک کے حفاظت کیلے تیار ہیں۔ انہوں نے دیر بالا اور خصوصی طور پر براول کے غیور عوام کے خدمات کو بھی سراحا اور کہاکہ انکے تعاون سے علاقے میں مکمل امن قائم ہوچکاہے۔ کرنل خالد محمود نے عوام سے اپیل کیے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھی۔آخر میں ارمی کے شہداء کیلے دعا بھی کیے گیے۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں