بےنظیرکےبعد زرداری اوربلاول آگئے،بلاول کوتواُردوبھی بولنی نہیں آتی،عمران خان

بمبینوسینما کے ٹکٹ بلیک میں بیچنے والازرداری ملک کیسے چلاسکتا ہے؟سب سے بڑے ڈاکو زرداری اورنوازشریف ہیں،دونوں کےادوارمیں ہرپاکستانی ایک لاکھ 20ہزارکامقروض ہوگیا،ہم ملک میں میرٹ کا نظام لیکر آئیں گے۔اپردیرمیں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 اکتوبر 2017 16:00

بےنظیرکےبعد زرداری اوربلاول آگئے،بلاول کوتواُردوبھی بولنی نہیں آتی،عمران خان
اپردیر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ بے نظیرکے بعد زرداری اور بلاول اوپرآگئے، بلاول کوتواردوبھی نہیں آتی،بمبینوسینما کے ٹکٹ بلیک میں بیچنے والازرداری ملک کیسے چلاسکتاہے؟سب سے بڑے ڈاکو زرداری اورنوازشریف ہیں،دونوں کے ادوارمیں ہرپاکستانی ایک لاکھ 20ہزارکامقروض ہوگیا،ہم ملک میں میرٹ کانظام لیکر آئیں گے۔

انہوں نے اپردیرمیں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شانداراستقبال پرعوام کاشکریہ اداکرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں نیاپاکستان نوجوانوں کیلئے بنائیں گے۔قوم کوایک عظیم قوم بنائیں گے۔اللہ کی برکت کبھی اس قوم میں نہیں آتی جس میں ناانصافی ہوتی ہے۔عدل اور انصاف کے نظام والے ممالک میں اللہ کی برکت آتی ہے۔

(جاری ہے)

دورنبوت ﷺ میں امیراور کمزوردونوں کیلئے ایک قانون تھا۔

ایسا قانون جس میں کسی کوسزاملے تووہ یہ نہیں کہتاتھا کہ مجھے کیوں نکالا۔نبی پاک ﷺ نے فرمایاتھا کہ وہ قومیں تباہ ہوگئیں جہاں امیراور غریب کیلئے قانون الگ الگ تھے۔انہوں نے کہاکہ یہاں چھوٹے چورجیل میں جاتے ہیں جبکہ بڑے چوروں کا پروٹوکول کے ساتھ احتساب کیا جاتاہے۔ سب سے بڑے ڈاکومجرم ایک طرف زرداری اور دوسری طرف نوازشریف ہیں۔ 2008ء میں ہرپاکستانی پر35 ہزارقرض تھا۔

جبکہ ان دونوں کی وجہ سے اب ہرپاکستانی پرایک لاکھ 20ہزارروپے ہے۔منی لانڈرنگ کرپشن سے بڑاجرم ہے۔حکمرانوں کی کرپشن سے قوم مقروض ہوگئی۔ٹیکس چوری ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم وہ نظام لے کرآئیں گے جس ملک میں انصاف ہو،بڑے بڑے ڈاکوؤں کوجیلوں میں ڈالاجائے۔پیسا واپس لایاجائے۔یہ پیسابچوں کی تعلیم وصحت اور روزگاراور بجلی بنانے پرخرچ کیاجائے۔

کے پی میں ایک لاکھ بچہ پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں آیاہے۔برطانیہ میں جومحنت کرتاہے وہ اپنی بلڈنگ بناسکتا ہے۔اسی طرح باہرکے ممالک میں سرکاری سکولوں میں پڑھنے والابچہ بھی وزیراعظم بن سکتاہے۔لیکن یہاں صرف پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کونوکریاں ملتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 1000ارب روپیہ ہرسال ملک سے باہرجاتا ہے۔ یہی پیسا ملک پرخرچ ہوتونوجوانوں کونوکریاں ،ہسپتال بنیں ،سڑکیں بنیں۔

یہ پیساجب پاکستان پر خرچ ہوناشروع ہوگیاتوپاکستان بدل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دورمیں کرکٹ ٹیم میں سفارشی نہیں تھے۔بے نظیرگئی تو اس کے بعد زرداری آگیا۔اب بلاول آگیا۔اردوبھی بولنی نہیں آتی،جس بچے نے ایک دن نوکری نہ کی ہو؟ ایک روپیہ نہ کمایاہو۔وہ کیسے لیڈربن سکتاہے؟آصف زرداری بمبینوسینما کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرتاتھا۔ایسا شخص ملک کیسے چلاسکتاہے؟ انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوری نظام کے اندرمیرٹ جتنازیادہ ہوگا معاشرہ اتناہی خوشحال ہوگا۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں