دیر بالا پولیس کی کارروائی ،مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 26 اپریل 2017 11:57

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) دیر بالا کے علاقے چرا گلی کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس کے مطابق دیر بالا کے علاقے چرا گلی میں کارروائی کی گئی‘ کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں دو دستی بم‘ پستول اور گولیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں