اپردیر:سی ٹی ڈی کی کاروائی،مسجد میں خودکش حملہ میں ملوث دہشتگردبہرام خان گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 مارچ 2017 17:43

اپردیر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مارچ2017ء) : سی ٹی ڈی نے اپردیرمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کیا، جس میں دہشتگرد بہرام خان گرفتارکرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد بہرام خان 2009 میں مسجد میں خودکش دھماکے میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

تاہم آج سی ٹی ڈی نے خفیہ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد کوگرفتار کرلیاہے۔ گرفتاردہشتگرد سے دہشتگردی کے واقعات کی مزید معلومات بھی حاصل کی جاسکیں گی۔ واضح رہے مسجد میں خودکش حملے 33 افراد شہید اور 10زخمی ہوئے تھے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گرفتاردہشتگرد بہرام کو مزید انکوائری کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں