لواری ٹاپ سے برف ہٹانے کا کام مکمل،ہرقسم ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

بدھ 14 دسمبر 2016 19:45

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) لواری ٹاپ سے برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے ہرقسم ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ،لواری ٹاپ پچھلے چار سے ٹریفک کیلئے بند تھا جس سے چترالی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اور درجنوں گاڑی اور مسافر دیر،پناہ کوٹ میں محصور ہوکر رہ گئے تھے جبکہ لواری ٹنل سے چترالی مسافروں اور گاڑیوں کی اجازت نہیں دیا جارہا تھا تاہم لواری ٹنل سے سفارشیوں افراد کے گذرنے جانے پر چترال کے شہری سخت نالاں تھے کے غریب اور عام لوگوں کو ٹنل سے جانے نہیں دیا جارہا ہے پناہ کوٹ اور دیر میں سیکڑوں پھنسے والوں میں خواتین ،بچے اور بیمار افراد بھی شامل تھے جبکہ ٹنل میں کام کرنے والے ڈرائیور اور انجنیئرز سفارش اور خاص لوگوں سے پانچ سے ایک ہزار روپے تک لیکر جبکہ کسی کو گیٹ پاس کے نام پر ٹنل سے گذرنے اجازت دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

تاہم گذشتہ روز پاک فوج کے اہلکاروں نے لواری ٹاپ سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا تھا اور بدھ کے شام تک لواری ٹاپ کو عام ٹریفک کیلئے دیا گیا تھا جس کے بعد پناہ کوٹ،دیر میں چار دنوں سے پھنسے ہوئے ٹرانسپورٹ اور مسافروں کو لواری ٹاپ پر روانہ کردیا گیا۔تاہم چترالی شہریوں نے سفارشی افراد کو لواری ٹنل سے جانے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرکے کہا کہ ہفتے میں ایک دن کے بجائے کم ازکم تین روز ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں