دیر: طویل خشک سالی ٬ بارشوں کے لئے تین روز سے ہونے والے نماز استسقاء کی دعائیں رنگ لے آئیں

موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ٬ شہریوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے سجدہ شکر ادا کیا

جمعہ 4 نومبر 2016 18:31

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) دیر میں طویل خشک سالی اور بارشوں کے لئے تین روز سے ہونے والے نماز استسقاء کے دعائیں رنگ لے آئیں٬ موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی ۔بارش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا۔ گذشتہ چار مہینوں سے دیربالا میں بارشیں نہ ہونے سے نہ صرف شہریوں میں بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ ضلع بھر کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو نچلی سطح تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث دیرشہر سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ اکثر مقامات پر پانی کے کنویں اور پانی کی چشموں میں پانی کم خشک ہو گئے ہیں۔

دریائوں میں پانی کم ہونے سے مختلف علاقوں میں ایس آرایس دیگر تنظیموں اور حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے ہائیڈل پاورز بھی بند ہوگئی ہے جس سے مختلف علاقوں میں لوگوں کو بجلی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے دیربالا کے لوگوں نے خشک سالی کے خاتمے اور بارش کیلئے بدھ سے جمعہ تک تین روز مسلسل دیرسٹیڈیم میں نماز استسقاء ادا کیا ۔

جس کے آخر کار اللہ تعالی نے لوگوں گڑگڑاہٹ کو سن لیا اور جمعے کے روز ضلع کے بیشتر علاقوں دیر٬عشیری درہ٬براول٬کوہستان و دیگر مقامات میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔جس سے کسی حد گرد وغبار اور خشکی کم ہوگئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیرشہر میں چھ ملی بارش جبکہ کم سے کم درجہ حرارت چار اور زیادہ سے زیادہ 36ڈگری سنٹی ریگارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں