لوئردیر٬ پولیس کا کریک ڈائون٬7اشتہاری مجرمانی گرفتار٬اسلحہ برآمد

پیر 31 اکتوبر 2016 19:51

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2016ء) لوئر دیر پولیس نے پولیس کو مطلوب 7 اشتہاری مجرمان گرفتار کر کے اان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ تیمرگرہ پولیس کو گندگی کے ڈھیر سے بھی بھاری مقدار میں اسلحہ مل گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر دیر کاشف ذولفقار کی ہدایت پر لوئر دیر پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 7ملزمان اشتہاری گرفتار کر لیے اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل فخرعالم ایس ایچ او تھانہ خال عبد الرحمن ٬ایس ایچ او تھانہ تیمرگرہ بختیار خان ٬زاہد رحمان خان اور شیر محمد خان نے تیمرگرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل میں پولیس کو مطلوب 7ملزمان اشتہاری بہادر زیب ولد امیر سلطان ٬صادق حسین ٬عزت جان ولد فقیر جان ٬مبار ک جان ولد رحمت جان ٬باچازید ولد باچا گرام ٬سیدا گل ولد سید احمد جان ٬بنیر گل ولد شاد محمد خان ٬وغیرہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے ان کی قبضہ سے 2عدد کلاشن کوف اور 1عدد پستول کو برامد کر لیا ڈی ایس پی فخر عالم خان نے کہا کہ لوئر دیر میں مجرمان کے لئے کوئی جگہ نہیں مجرمان اشتہاری اپنے اپ کو پولیس کے حوالہ کردیں ادھر تیمرگرہ پولیس کو گندگی کے ڈھیر سے بھاری مقدار میں اسلحہ مل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں