باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے،10 زخمی

بدھ 17 اگست 2016 18:11

دیربالا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء ) تحصیل براول کے علاقے گیرو میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے،مرنے اور زخمیوں میں ایک ہی خاندان کئی افراد بھی شامل ہیں، واقعات کے مطابق گذشتہ روز علی الصبح تحصیل براول کے علاقے للبنڑ سے بانڈی شادی کی تقریب میں شامل پک آپ گاڑی جب گیرو کے مقام پرپہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہرے کھائی میں جاگری،، مقامی پولیس کے مطابق المناک ٹریفک حادثے میں ماجد ولد ملنگ ، شاہ زمین ولد ملنگ جان موقع پر جبکہ بعدازاں دیگر دو افراد زخمیوں میں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر میں جان بحق ہوکر مرنے والوں کی تعداد دو سے بڑھ کر چار ہوگئی ہے ،،جبکہ بخت جمال ،بخت باچا،محمد،شیررحمان،شمش الرحمن،نیک رحمن ،بخت رنڑا،غازی رحمن،خائستہ رحمن،احسان اللہ سمیت دیگر دس افراد زخمی ہوئے ،پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق مرنے اور زخمیوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جسے براول ہسپتال منتقل کیا گیا۔جبکہ شدید زخمیوں کو تیمرگرہ اور ڈی ایچ کیو اسپتال دیرمنتقل کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں