دیر بالا ٗ ڈوگ درہ کے قریب وین پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق
وین میں 7 افراد سوار تھے جو شیرین گال سے ڈوگ درہ جارہی تھی دہشت گرد مذکورہ حملے میں امن کمیٹی کے اراکین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ٗ خوش قسمتی سے وین میں موجود نہیں تھے ٗ ذرائع
پیر 18 جولائی 2016 22:45
دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے علاقے دیربالا یا اپردیر میں ڈوگ درہ کے قریب وین پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے اطلاعات کے مطابق وین میں 7 افراد سوار تھے جو شیرین گال سے ڈوگ درہ جارہی تھی ٗوین دیر بالا میں ڈوگ درہ کے قریب پہنچی تو یہاں پہلے سے نصب ایک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
شیرین گال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او گل فضل نے بتایا کہ بم دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں ساتوں افراد جاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے)
پولیس عہدیدار نے بتایا کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیاواقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مذکورہ حملے میں امن کمیٹی کے اراکین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن خوش قسمتی سے وہ مذکورہ وین میں موجود نہیں تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیاگیا جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کاتعلق امن لشکر سے ہے ۔پولیس کے مطابق دھماکہ سے امن لشکر کی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی واقعہ کے بعد پولیس اورفورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
اپر دیر،پی ٹی آئی ورکرز کنونشن جانے والوں کا پولیس پر پتھراؤ، جوابی فائرنگ میں ایک شخص زخمی
شیر تو آخر بلی نکلا‘ مجھے موقع دیں‘ ملک کی قسمت بدل دوں گا، بلاول بھٹو زرداری
فیس بک پر دوستی بھارتی لڑکی کو نئی دہلی سے پاکستان کھینچ لائی
وادی کمراٹ میں 30 طلباء و طالبات پھنس گئے
دیر لوئر،صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں تحصیل خال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
امریکا ، اسرائیل اور ہندوستان کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے انہیں لایا گیا،عمران خان
امپورٹڈ نے حکومت نے رات کوگیس کی قیمت 45 فیصد بڑھا کرایک اور تحفہ دے دیا
دیر لوئر،بلدیاتی انتخابات کے دن اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 لگادی گئی
آرمی چیف کا اپردیر مالاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ
دیر بالا میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے
دیر بالا میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی بچی زندہ ہو گئی
دیر بالا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا