دیر بالا کے علاقے بڈرکنی میں گاڑی میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی پیر 18 جولائی 2016 19:32

دیر بالا کے علاقے بڈرکنی میں گاڑی میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

دیر بالا (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) دیر بالا کے علاقے بڈرکنی میں گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نیتجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے دیر بالا میں دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا۔ دھماکے کے نیتجے میں6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکہ میں جاں بحق افراد کا تعلق امن لشکر سے ہے ۔پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں